Yeh Zard Aankhain Peeli Shaamein: Urdu Nazm by Hajo Ghumman

Yeh Zard Aankhain Peeli Shaamein: Urdu Nazm by Hajo Ghumman

 

یہ زرد آنکھیں پیلی شامیں کچھ تو کہنا چاہتی ہیں
اداس ہوائیں اجڑی شاخیں پیغام کوئی تو لاتی ہیں

پیچ و خم محبت کی بھینٹ چڑھتے ہیں من و تن
ہیر نہیں بنتیں کبھی سہاگن جو ہو جاتی ہیں

کیا سوجھی ناداں دل تجھے تو کیوں وہاں کا ہو چلا
گلیاں جس شہر کی داستان عشق سناتی ہیں

جھانجر کی جھنکار محض رقص جسمانی نہیں
آنکھیں بھی نمی بھری دھن کوئی دہراتی ہیں

ہر تشنہ روح کا پے ٹھکانا تیری دہلیز آستان
تیرے در کی یہ نسبت لیے قصیدے تیرے سناتی ہیں

اپنا بنا کر ہمیں دیدار کو کیوں تڑپاتے ہو
رکھ لو یہ آنکھیں ہی جو تمھاری ہوئی جاتی ہیں

پوچھو جو دیوانے سے دیارِ یار کی گلی گمنام
جھکی جھکی سی بھیگی نظریں پتا لاہور کا بتاتی ہیں

گمنام

 

 

 

girl love poem

 

Photo by Alvin Mahmudov on Unsplash

You may also like...