Yeh Soch Kar: Urdu Ghazal by UB Ajiz
Yeh Soch Kar: Urdu Ghazal by UB Ajiz
یہ سوچ کر تجھ سے رابطہ استوار کیا تھا
کہ میرا بھی ذکر ہو جیسے ذکر اغیار کیا تھا
یہ زباں ہے کہ جو اس دل کا ساتھ نہ دے
ورنہ حال دل کہنے کا ارادہ سو بار کیا تھا
ان دشمنوں کی کیا مجال کہ مجھے مات دیتے
یہ یار ہی تھا جس نے پیچھے سے وار کیا تھا
تیرا اتنا انتظار کرے تو بھول جانا مجھے
تجھے پانے کا جتنا میں نے انتظار کیا تھا
ازل سے اس جہاں کی یہ ریت ہے جاری
صرف زخم ہی ملا جس نے پیار کیا تھا
عاجز کی عاجزی اس کی خامی بن گئی
اس عاجزی نے اس کو عیب دار کیا تھا