Yeh Jo Zindagi Ki Kitaab Hai: Urdu Nazm by Shahreen Khalid
Yeh Jo Zindagi Ki Kitaab Hai: Urdu Nazm by Shahreen Khalid
یہ جو زندگی کی کتاب ہے
یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں ایک حسین سا خواب ہے
کہیں جان لیوا سا اعذاب ہے
کہیں چھاوں ہے کہیں دھوپ ہے
کہیں اور ہی روپ ہے
کہیں چہرے اس میں چھپے ہوتے ہے
ایک عجیب سا نقاب ہے
کہیں کھو دیا کہیں پا لیا
کہیں رو لیا کہیں گا لیا
کہیں چھین لیتی ہے ہر خوشی
کہیں مہربان بے حساب ہے
کہیں آنسوؤں کی ہے داستاں
کہیں مسکراہٹوں کا ہے بیان
کہیں برکتوں کی ہے بارشین
کہیں تشنگی بے حساب ہے