Woh Ek Shaksh: Urdu Poem by Asma Tariq
Woh Ek Shaksh: Urdu Poem by Asma Tariq
وہ ایک شخص
مجھے دھوکا دے رہا تھا،
سمجھ رہا تھا وہ شاید
مجھے کچھ معلوم نہیں
میرے سامنے
وہ میل ملاقاتیں بڑھا رہا تھا
دھیرے دھیرے
وہ میرے پیروں سے
زمین کھنچ رہا تھا
میں بھی چپ بیٹھے
تماشہ دیکھ رہا تھا
جیسے کچھ ہوا ہی نہیں
بس پھر کچھ ایسے
وقت بدل گیا تھا
مجھے دھوکا دینے والا
خود دھوکا کھا گیا تھا
اسماء طارق