Ussay Bhool Jaa To Behtar Hai: Ghazal by UB Ajiz
Ussay Bhool Jaa To Behtar Hai: Ghazal by UB Ajiz
غزل
اسے بھول جا تو بہتر ہے
یہ درد گلے لگا تو بہتر ہے
یوں تو ہر بات تیری حسین ہے
گر زباں پہ میرا نام لا تو بہتر ہے
اس شہر میں وبال جاں ہے پھیلا ہوا
یوں بے نقاب تو نہ ہی آ تو بہتر ہے
تو جو ملتا ہے اغیار سے اے ستم گر
مجھے تو زہر کا جام پلا تو بہتر ہے
مجھ سے پوچھتے ہو تم حال حال
پہلے سے اب ذرا سا تو بہتر ہے
ان کی محفل میں بے رخی کا ہوگا سامنا
اس لیے عاجز! تو نہ ہی جا تو بہتر ہے