Uss Ki Yaadain: Urdu Ghazal by Shams Raja
Uss Ki Yaadain: Urdu Ghazal by Shams Raja
اُس کی یادیں سنبھال بیٹھا ہوں
گویا تب سے ہی نڈھال بیٹھا ہوں
وہ بھی نہ دل سے نکال پائے گا
میں ایسا بن کے مثال بیٹھا ہوں
پھر نہ چھیڑو داستاں محبت کی
میں دل سے سب کچھ نکال بیٹھا ہوں
وہ اپنی عزت بچا گیا لیکن
میں اپنی عزت اُچھال بیٹھا ہوں
وہ میرے دل پہ براجماں ایسے
دل میں جیسے رکھ ملال بیٹھا ہوں
وہ اپنی ہستی بنا گیا، میں بھی
اپنے غم میں باکمال بیٹھا ہوں
اُس نے چھوڑا تو کیا ہوا ناسؔق
اُس کی فرقت میں لازوال بیٹھا ہوں
شمس المحمود ناسؔق