Urdu Ghazal by Wasim Akram Khaak

غزل 🖎

دیا وصال کا آخر بجھا دیا اس نے
غم _ فراق بطور _ جزا دیا اس نے

زمانے بھر میں تماشا بنا دیا اس نے
مری وفاوں کا اچھا صلہ دیا اس نے

جو لکھ کے نام ہمارا مٹا دیا اس نے
بنا کے ہم کو دوانہ بھلا دیا اس نے

نقاب رخ سے جب اپنے ہٹا دیا اس نے
مزید درد ہمارا بڑھا دیا اس نے

اب اپنے ہونے سے بھی ہو رہی ہے الجھن سی
یہ روگ ہجر کا کیسا لگا دیا اس نے

وسیم بھیجا نہ ظالم نے خالی ہاتھ کبھی
دے سکتا تھا جو بھی وہ با خدا دیا اس نے

سردار وسیم اکرم سیمی خاک

 

steve-halama-love-ghazal

 

You may also like...