Udaas Shairey: Urdu Verses by Qamar Hamid
Udaas Shairey: Urdu Verses by Qamar Hamid
“اُداس شاعری”
(۱)
میرے صدمے میرا باغ ہیں
میرے آنسوؤں سے یہ گلشن ہرا بھرا ہے
(۲)
میرے غم میرا اثاثہ ہیں
خوشیوں سے چھپائے رکھتا ہوں
(۳)
میرے غم راتوں کی ماند ہیں
اور ہر رات کی صبح جدا ہے
(۴)
فسانہ دل ہے قصہ غم
سنا تو دیں مگر اشک نہیں رکتے
(۵)
میں غم زدہ نہیں ہوتا اشک بہا لیتا ہوں
یہ نُسخہ ہے جو آزمایا ہے کئی بار