Tumhe Paaney Ki Koshish Mein: Urdu Ghazal by Zeeshan Noor Siddiqui
تمہیں پانےکی کوشش میں سب ہی کچھ کھو لیا ہم نے
ذیشان نور صدیقی
تمہیں پانے کی کوشش میں سب ہی کچھ کھو لیا ہم نے
تمہیں اپنا بنا نے میں بڑا کچھ رو لیا ہم نے
تمہیں چاہنا ، تمہیں پانا ، تمہیں اپنا بنا لینا
تمنا ؤ ں کے ان خوابوں میں اکثر رو لیا ہم نے
ہمیں چاہت تمہاری روح کی تھی ، جسم کی کب تھی
محبت میں یہ بیج جسم ، کیوں کر بو لیا ہم
شب قربت ، محبت کی ہماری انتہا کب تھی
تمہارا ھونا مقصد تھا، تمہارا ھو لیا ہم نے
محبت کو ہماری تم ، تمہیں زنده خدا رکھے
رضایے رب عزت کو، دعا سے موه لیا ہم نے