Tumhain Itna Bata Doon: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
Tumhain Itna Bata Doon: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
تمہیں اتنا بتا دوں کہ محبت دیکھ کے کرنا
وفاؤں اور دعاؤں کی ہے دنیا،سوچ کے کرنا
کہیں رخ پھیر کے جاؤ،تنہا چھوڑ کے جاؤ
مجھے پہلے خبر کرنا،نہ ایسا دفعتاً کرنا
اگر ہو چھوڑ کر جانا،ہو دل توڑ کر جانا
نہ دل پھر یہ دکھانا تم،فقط خود کو جدا کرنا
کہیں اہل محبت زکر وفا گر کر رہے ہوں تو
گزر جانا وہاں سے خامشی کا حوصلہ کرنا
کبھی زکر وفا کی داستاں میں زکر منزل ہو
مرے دل مسکرا دینا،لبوں سے عرض نہ کرنا
مجیب!زندگانی اپنی ساری ہی سخن سے ہے
قلم کو روک کر، اک لحظہ اس کا جائزہ کرنا