Tootay Huay Dil: Urdu Nazm by Shams Raja
Tootay Huay Dil: Urdu Nazm by Shams Raja
ٹُوٹے ہوئے دل کی تو ہر بات نرالی ہے
ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں میں ہر یاد سنبھالی ہے
ِاِس ہجر کے قصّے میں کروں تم سے بیاں کیسے
اس ہجر میں بیتی جو , ہر رات ہی کالی ہے
پچھتاؤ گے جان کے تم , پچھتاؤ گے مان لو تم
وہ جان تمھاری تھی جو جان نکالی ہے
لوٹ آؤ کبھی تم بھی, تم لوٹ کے دیکھو نا ؛
یہ عشق نہیں میرا یہ عشق بلالی ہے
اُس شام کہاں بھٹکا کچھ یاد نہیں مجھ کو
کب دل کو تسلّی دی کب رات نکالی ہے
بکھری ہوئی یادوں سے اک دنیا بنالی ہے
ناسؔق تری شاموں سے اک شام چرا لی ہے
شمس المحمود ناسؔق