Thang Shahzadi Ki Kahani: Chinese Story for Kids in Urdu

Thang Shahzadi Ki Kahaani: Chinese Story for Kids translated by Tasneem Jafri – Book Review

 

تسنیم جعفری کی کتاب تھانگ شہزادی کی کہانی.. تبصرہ

عیشا صائمہ

 میری کہانیوں جو جذبہ حب الوطنی کے حوالے سے لکھی گئیں اور انہیں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی.

اس میں محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ

نے بھی اپنی کتاب” تھانگ شہزادی کی کہانی” بطور تحفہ بھجوائی.

تسنیم جعفری صاحبہ کی کتاب جس میں انہوں نے “چینی کہانیوں کے تراجم

” کئے.

ایک بہترین کتاب ہے.بہترین اور بہت خوب صورت سرورق کے ساتھ آپ کو پڑھنے کی طرف راغب کرے گی. اس میں سب سے  پہلی کہانی جسے پڑھ کر احساس ہوا کہ ہماری روزمرہ زندگی میں بھی ہم ایسے بہت سے واقعات دیکھتے ہیں یا جو ہماری نظر سے گزرتے ہیں.جس میں ہم آنکھوں دیکھا حال کو سچ سمجھ لیتے ہیں. لیکن معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے. بہت ہی بہترین تحریر تھی کہ کسی بات یا عمل کے صرف ظاہر کو نہ دیکھا جائے بلکہ اس کے پیچھے چھپے اصل مقصد کو جاننے کی کو شش کی جائے. جو چیز ہماری نظروں سے پوشیدہ ہے. یقیناً اس میں ہمارے لئے کوئی خیر ہو گی. اسلئے صبر ایک بہترین حکمت عملی ہے.

 

 

 

دوسری کہانی جو ایک پرندے کے حوالے سے ہے. “پرندہ چلا سمندر کو بھرنے” کہ کسی کی معمولی کوشش کو حقیر نہ سمجھو بلکہ اس کے پیچھے اس کے اعتماد کو دیکھو. جو اسے چھوٹی سی کوشش سے دوسروں کو بچانے کے لئے کھڑا ہو گیا.

تیسری کہانی “چینی نیا سال” اور چوتھی کہانی “لالٹین کا تہوار” کے حوالے سے تھی. جس میں ایک فقیر گاؤں والوں کو یہ سبق دیتا ہے کسی مشکل سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے کی بجائے اس کا مقابلہ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے. دونوں کہانیوں میں ایک ہی سبق تھا.

پانچویں کہانی” مچھیرا اور سات ننھی جل پریاں” جس میں بتایا گیا کہ کوئی نیکی بھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا صلہ ہمیشہ آپ کو ملتا ہے. اس کہانی کا دوسرا سبق یہ تھا. کہ خلوص نیت اور لالچ کے بنا جو کام کیا جائے کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے.

باقی چھ  کہانیاں بھی بہت دلچسپ اور سبق آموز ہیں. یہ کتاب انہوں نے پاک چین دوستی کے نام کی ہے. اس دلچسپ کتاب کو  ضرور پڑھیے اور بچوں کو بھی پڑھاییے. تاکہ وہ ہر کہانی میں موجود اچھی بات کو سمجھ سکیں. اور ان میں چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو کرنے کا شوق پیدا ہو سکے.

Read Thang Shahzai ki Kahani by Tasneem Jafri in Urdu here

 

Photo by Anthony Tran on Unsplash

 

You may also like...