Tareef Uski: Urdu Hamd by Qamar Hameed
حمد – قمر حمید
تعریف اُس کی ‘ اُس کی بڑائی
ہے یہ اسی کی ساری خدائی
قدرت سے اپنی ہر شے بنائی
رنگ و نور سے یہ دنیا سجائی
تاروں سے اُس نے آسماں سجایا
آنکھوں سے ہمیں یہ منظر دیکھایا
پھولوں سے اُس نے رنگ ہیں بکھیرے
چاند سورج سے مٹا دیے اندھیرے
روانی سے اُس نے دریا ہیں بہائے
پہاڑوں پہ دلکش سبزے اُگائے
دن رات کا اس نے چکر چلایا
زمانے کو ہمارا ہمسفر بنایا
ہر کام ہے اس کا ‘قمر’ نرالا
کوئی نہ اُس سا ‘ وہ سب سے اعلیٰ
qamar hameed