Sulagti Khwaishain – Urdu Poem by Urooj Nisar
سلگتی خواہشیں
یہ سلگتی ہوئی سی خواہشیں
میرے وجود کو ہیں جلا رہیں
کہ رفتہ رفتہ سے جو یہ ہیں
میری روح میں سما رہی
بے قراری بڑھتی ہی جائے
کہ سلسلہ خواھش تھمے نہیں
حدی و بے حدی کی جنگ یہ
طمع دل نے ہے فتح کی
اس فتح نے بھی بس کیا ہے اشکبار
کہ صدا تو جہاں می کچھ رہا نہیں
ملتا نہیں مکمل جہاں یہ کسی کو
کہ یہ بھی خدا ہی کی خدائی ہے