Shor Pasand Nahin: Ghazal by Hasnain A Qadir
Shor Pasand Nahin: Ghazal by Hasnain A Qadir
غزل (شور پسند نہیں)
شور پسند نہیں اُنھیں چلو لگام لیتے ہیں
ضمیر کے بوجھ کا اپنے انجام لیتے ہی
انعام تقسیم ہوتے ہیں فقط چند حکمرانوں میں
وطن کو چوٹ لگے تو درد عوام لیتے ہییں
خوشی میں بھول جاتےہیں اُسی کےدینےوالےکو
ذرا تکلیف پہنچے تو خدا کا نام لیتے ہیں
ابھی پہلا قدم ہی نہ اُٹھایا تھا کے بولے
تھکن سے چُور ہو گۓ ذرا آرام لیتے ہیں
اِن ہجر کے ماروں میں کوئ تجھ سا نہیں حسنینؔ
ذرا سی جدائ میں یہ بھر بھر جام لیتے ہیں