Shadeed Kanwara: Zarifaan Nazm by Shams Raja

Shadeed Kanwara: Zarifaan Nazm by Shams Raja

 

ظریفانہ نظم : شدید کنوارہ

محبت گر کہانی ہے کہانی چاہیے اُس کو
محبت گر زنانی ہے زنانی چاہیے اُس کو

اصل میں سب چلے گا اب عمر ایسے نہ گزرے گی
اگر لڑکی وہ کانی ہے تو کانی چاہیے اُس کو

جو اک بھی خاک کی مورت نہ لائی اس کو خاطر میں
تو تب سوچا پڑوسن ہی منانی چاہیے اُس کو

پڑوسن کا بھی اک رشتہ نکل آیا کہیں سے تب
کہا یہ بات پہلے تھی بتانی چاہیے اُس کو

ٹیوشن والی باجی کو اگر رشتہ تھا بھجوایا
یہ کہہ ڈالا شرم تھوڑی سی آنی چاہیے اُس کو

ہُوا مایوس دنیا سے تو آخر خود کو سمجھایا
سبھی کچھ چھوڑ کے عزت بچانی چاہیے اُس کو

مسلط کر لیا اُس نے ذہن پہ اِس فسانے کو
کہ پھر واپس وہی ناسؔق جوانی چاہیے اُس کو

 

wheelie

 

You may also like...