Ijlaasi Roohain: Urdu Satire by Ali Hassan Owais
Ijlaasi Roohain: Urdu Satire by Ali Hassan Owais [BA Hons Urdu] اجلاسی روحیں (علی حسن اویس) ماؤں کے شہزادوں کو بے حال کرنے کے...
Ijlaasi Roohain: Urdu Satire by Ali Hassan Owais [BA Hons Urdu] اجلاسی روحیں (علی حسن اویس) ماؤں کے شہزادوں کو بے حال کرنے کے...
12 Strange Habits of Pakistanis While Driving Someone has very rightly said that if you want to check the character of a nation, see how...
10 Most Common Lies in Pakistan There is no match of Pakistanis when it comes to creativity and this creativity is at its peak when...
زندگی تیرے صدمے – اسماء طارق رات کو خواب کچھ زیادہ دیکھ لیے تھے تو آنکھ تھوڑی دیر سی کھلی……. اٹھتے ہی موبائل مبارک کی...
مسکرانا منع ہے – اسماء طارق رونا بھی ایک آرٹ ہے ،ایک فن ہے اور کچھ لوگ اس فن سے اس قدر شناسا ہوتے...
کچھ قصہ شعر گوئی کا ۔۔۔۔۔۔۔ شاعروں کی ایک بڑ ی تعداد تو وہ ہے جو کہ تاریخ کے پنوں میں جلوہ گر ہے غا...
Woh Tughaafil Tera: Satire Article on Electricity by Nadia Umber Lodhi (وہ تغافل تیرا (طنزیہ اور مزاحیہ مضمون ) یادش بخیر بجلی نظر اگر آجاۓ تو کلمہ شکر ادا کیجئے نہیں تو بے کار بیٹھ رہئیے۔ اکثر عوام الناس کوبجلی کا رونا روتے دیکھا گیا ہے اور یہ پاکستان کے موجودہ مسائل میں سے سب سے بڑامسلۂ بن چکا ہے ہر کوئی شاکی نظر آتا ہے لیکن ہر شے کی طرح سے بجلی کے جانے اورآنے سے معمولات زندگی میں جو ارتعاش پیدا ہو تا ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ازلیسست لوگ بھی آمد بجلی کے ساتھ اٹین شن ہو جاتے ہیں لیجئے کچھ استری سنبھال بیٹھے۔ کچھ ٹیلی وژن کے آگے براجمان ہوۓ۔ بچاری خاتون خانہ بھی اپنا بھاری ڈیل ڈول سنبھالےکچن کی طرف روانہ ہوئیں مشینی دور نے جہاں بے شمار فائدے دیے وہاں مصالحہ جاتپیسنے کا آرام بھی ہے اب یہ بارہ من کی دھوبن یہی فریضہ انجام دیں گی اور اس کے لئےبجلی بے حد ضروری ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین کی کثیر تعداد سستی کاہلی کی وجہ سےموٹاپے کا شکار ہے بجلی آنے کی صورت میں ان کو بھی چار و نا چار حرکت کرنی پڑ تی ہےلیں کچھ فائدہ تو ہوا لوڈ شیڈ نگ کا۔ اب ایک طبقہ نو جوان نسل کا ہے جن میں کچھ ادھیڑ عمراور کچھ بزرگوار شہری بھی شامل ہیں بجلی کے آتے ہی یہ بھی متحرک ہو نا اپنا فرضسمجھتے ہیں لیکن صرف ہاتھوں اور آنکھوں سے۔ یعنی نیٹ کا استعمال۔ کسی تنہائی گزیدہ کوچیٹنگ کر نی ہے۔ کسی لکھاری کو ای میل چیک کر نی ہے پوسٹ لگانی ہے کسی بزرگحضرت کو آنکھیں ٹھنڈی کر نی ہیں کسی پڑھائی سے عاجز نوجوان طالب علم یا طالبہ کو وقتگزارنا ہے لیجئے یہ سب تو مصروف ہو گئے۔ راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا کہ بجلی چلی گئی تو معمول زندگی سرد پڑ گیا اچانک بجلیغائب ہو نے پہ واپڈا اور حکومت دونوں کی شان میں قصیدہ گوئی شروع ہو گئی لیکن فطرتانسانی کو تو چاہئیے تنوع۔ بے زار ہو کر بجلی کا پیچھا چھوڑا لعنت بھجی اور خاتون خانہلگی ہاتھ والا پنکھا عرف پکھی جھلنے۔ کچھ مرد حضرات اخبار لگے چاٹنے۔ کچھ گرمی کےستاۓ نہانے چل دئیے۔ فلیٹوں کے کابک میں بند خواتین باہر نکلی اور گروپ میں بیٹھ کراپنے پسندیدہ کام غیبت میں جڑ گئی۔ بچے بھی کارٹون کا پیچھا چھوڑ کر کھیلنے لگے۔لیجئیے کتنے فوائد ہیں بجلے جانے کےپنکھیاں بنانے والوں کا سامان بکنے لگا۔جنریٹر،بیٹریاں یو ۔پی ۔ایس کا کاروبار چل نکلا۔ ٹیلی ویژن کمپیوٹر اور سمارٹ فون سے وقتیدوری کے صحت پہ اچھے اثرات پڑنے لگے ہے نا فوائد لوڈ شیڈ نگ کے ۔ مان گئے نا۔ ناگڈ نادیہ عنبر لو دھی اسلام آباد, پاکستان