Sab Jugg Hai Paraya: Urdu Nazm by Hajra Gumnaan
Sab Jugg Hai Paraya: Urdu Nazm by Hajra Gumnaan
محبت جو کریں ان سے، رسوائی ہماری ہوتی ہے
وہ رہیں یا نہ رہیں ان کا غم تو رہتا ہے
اب سے ہر فراغت میں تنہائی ہماری ہوتی ہے
ماتھے یہ شکن لیے ، اس نظر کا ہم سے ٹكرانا
وہ طیش میں جو آ جائیں بھلائی ہماری ہوتی ہے
وفا کی کیوں کھاتے ہیں قسم یہ لوگ بے وفا
قسم نہیں وہ آگ کی پہلی چنگاری ہوتی ہے
آفتاب سے معتبر وہ دیپ کی لالی ہوتی ہے
اک بار جو بیت گیا وہ مقام اب نہ آئے گا
زندگی کی یہ سزا بڑی ہی بھاری ہوتی ہے
کوئی تو ہو اہل دل جو کہے مجھ سے گمنام
کیوں اشعار لکھنے پہ نم آنکھ تمہاری ہوتی ہے
گمنام