Pataal-e-Muhabbat: Urdu Nazm by Dr Zafar Iqbal
Pataal-e-Muhabbat: Urdu Nazm by Dr Zafar Iqbal عنوان ۔ پاتالِ محبت نہ دِل سے ملا دل،نہیں دِل سے جدا بھی پالے ہیں صنم ہم نے،دیکھے ہیں خدابھی یکتا ہےصنم اپنا، پھر یکتا ہے خدا بھی دونوں سے بقا اپنی، دونوں سے فنا بھی دِل ظَرف سےہوخالی،اِسکونہیں چاہا بھی فطرت ہے وفااپنی، فطرت ہی جفا بھی یوں گیسو کھلے اُسکے، کہ مہکی ہےفضا بھی سمٹے ہیں اُجالے بھی، اُلجھی ہےہوا بھی اُسکے سراپے سے،لی غُنچُوں نے ادا بھی جگنو بھی یہ کہتا ہے، تتلی بھی، صبا بھی یوں ہم سے ہے بچھڑا، یوں یاد رہا بھی تھی آنکھ بھی نم اسکی، باقی تھی حِنا بھی تنہا مجھے چھوڑا ہے، مگر، تنہا ہی راہا بھی وہ جواُھڑےہوئےہے،محبت کی،رِدَا بھی...