Raha Main Tabeer e Manzil: Urdu Nazm by Shahida Kanwel
Raha Main Tabeer e Manzil: Urdu Nazm by Shahida Kanwel
رہا میں تعبیر منزل کے انتظار میں ، لیکن
جَلا ڈالے ، قریب منزل سارے خواب اُس نے
وجہ جو پوچھی اُس سے، اِس سارے کھیل کی
تعبیر خواب تم نہ تھے پیارے ، دیا جواب اُس نے
دِلائےیاد جو وعدے ہم نے کیے ہوئے ، اُس کے
اپنی بے وفائی کو کہا مجبوریوں کا عذاب اُس نے
میں منتظر رہا آج تک، آئے گی بہار زندگی میں کنول
لیکن ڈالے درد، دامن میں، سمجھ کے ثواب اُس نے