Qatar FIFA World Cup 2022: Urdu Article by Ubaid Sahil
Qatar FIFA World Cup 2022: Urdu Article by Ubaid Sahil
قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022
فیفا جس کا مخفف ہے فیڈریشن انٹرنیشنل فار فٹبال ایسوسییشن, 1904 میں بنایا گیا فٹبال کا عالمی ادارہ ہے۔جس کے ہیڈکوارٹرز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں موجود ہے۔انٹارکٹیکا کے علاوہ تمام براعظموں کے پاس فیفا کی ممبرشپ رجسٹرڈ ہے۔فٹبال کا عالمی رلڈکپ بھی یہی ادارہ تشکیل دیتا ہے۔فیفا کا پہلا ورلڈ کپ 1930 میں منقعد ہوا تھا۔فیفا ورلڈ کپ ہر چار سال بعد منقعد ہوتا ہے۔آخری مرتبہ فیفا کا ورلڈ کپ فرانس نے 2018 میں جیتا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں منقعد ہوگا۔جو کہ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔عرب دنیا میں یہ فٹبال کا پہلا ورلڈ کپ ہوگا جبکہ پوری ایشیاء کی تاریخ کا یہ دوسرا ورلڈ کپ ہوگا۔2022 کے ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔عموما فیفا ورلڈ کپ کے میچز گرمیوں میں کھیلے جاتے ہیں۔۔لیکن چونکہ قطر میں گرمی کی شدت کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ سرما میں ہوگا۔قطر نے جون میں مقابلوں کیلیے ائیر کنڈیشنڈ سٹیڈیم کی تجویز فیفا کو پیش کی تھی لیکن حکام نے اسے مسترد کردیا۔ 28 روزہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ افریقی ملک سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ورلڈ کپ کا فائنل میچ قطر کے قومی دن کو کھیلا جائیگا۔قطر کو اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔قطر پر فیفا کے حکام کو رشوت دینے کے الزامات بھی لگے لیکن قطری حکومت نے ان الزامات میں خود کو کلیئر کردکھایا۔
2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا, ایران, جاپان, قطر, سعودی عرب, جنوبی کوریا, کیمیرون, گهانا, مراکش, سینیگال, تیونس, کینیڈا, کوسٹاریکا, میکسیکو, ریاستہائے متحدہ امریکہ, برازیل, ایکواڈر, یراگوئے, بیلجئیم, کروشیا, ڈنمارک, اینگلینڈ, فرانس, جرمنی, نیدرلینڈ, پرتگال, پولینڈ, سربیا, سپین, سوئٹرزرلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ورلڈ کپ کی سیکیوریٹی کیلیے نیٹو (نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) نے بھی سیکیوریٹی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
2010 میں قطر نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اس ورلڈ کپ کے حقوق حاصل کرلئے تھے۔اس بولی میں آسٹریلیا, جاپان, جنوبی کوریا اور امریکہ بھی شامل تھیں۔قطر نے ٹورنامنٹ کیلیے سات سٹیڈیمز اور ایک نیا شہر بھی بنایا گیا ہے جہاں یہ تمام میچز کھییلے جائیں گے۔اس نئے شہر میں 100 سے زائید ہوٹلز بھی بن چکے ہیں۔اور قطری حکام کے مطابق میچز میں 15 لاکھ شائیقین کی شرکت متوقع ہے۔فیفا ورلڈ کپ کیلیے اب تک 18 لاکھ سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔جبکہ حکام کے مطابق ٹوٹل تقریبا 20 لاکھ ٹکٹس دستیاب ہونگے۔