Pyaare Bhai Ke Naam: Urdu Nazm by Attya Aslam

Pyaare Bhai Ke Naam: Urdu Nazm by Attya Aslam

 پیارے بھائی کے نام

اِک تیرے نہ ہونے سے

میں نے کیا کیا ہونادیکھا

اِک تیرے بنا جینے سے

میں نے کیا کیا سہنا سیکھا

وہ جو سیکھا میں نے تیرے بنا جینا

وہ جینا تو نہ تھا پھر بھی پڑا مجھ کو جینا

فقط اِک تیرے نہ ہونے سے

ساری دُنیا ہوگئی بیگانی

اِک تیرا نہ ہونا ہمیں تنہا کر گیا

اِن تنہائیوں میں بھی مُجھ کو ہمیشہ یاد تُو رہا

ہر خوشی میں بھی صفحہ اول فریاد تو رہا

کوئی پل بھی میں تُجھ کو بھلا نہیں پائی

میرے آنکھوں میں  آنسو بن کر ہمیشہ ساتھ تُو رہا

بس اِک تیری کمی سے جان نہیں گئی

ورنہ

میں نے  لمحہ لمحہ خود کو بنا جئے پایا

      عطیہ

 

brother-unsplash-annie-spratt

 

You may also like...