Hamd: Urdu Nazm by Muhammad Saad Ullah
Hamd: Urdu Nazm by Muhammad Saad Ullah
پھول کھلتا ہے تو خوشبو پھیل جاتی ہے
چاند نکلتا ہے تو سفیدی چمک جاتی ہے
آسماں صاف لگتا ہے یا زمیں پاک لگتی ہے
ہر اک شہ میں اس کی قدرت نظر آتی ہے
وہ جس کے قبضے میں ہے ہر جاندار کی جاں
دے اک جھٹکہ زمیں کو تو دنیا لرز جاتی ہے
وہ جو ہر وقت نعمتوں , رحمتوں کی برسات کرتا ہے
گننے لگے اگر کوئی تو زندگیاں گزر جاتی ہیں
بہت وسیع ہے دائرہ اس کا کبھی مانگ اے انساں
گناہ پہ گناہ کرتے ہیں بدلے مہں معافی دی جاتی ہے
محمد سعداللہ