Pee Kar Aik Ghoont: Urdu Ghazal by Zeeshan Noor Siddiqui

پئ کر اک گھونٹ بھی،مجھ سےنہ چلا جائےگا
ذیشان نور صد یقی

پئ کر اک گھونٹ بھی،مجھ سےنہ چلا جائےگا
لڑ کھڑا کر میں گروں گا تو مزه آے گا

میں نے سوچا ہی نہیں تھا کبھی چاہت میں صنم
دھوکا الفت میں، میرا دل بھی کبھی کھایے گا

میرا گھر بار لٹا ہے، تیری چاہت میں حسیں
تو مٹا کر مجھے ، دنیا سے نہ کچھ پایے گا

خود میں حاضر ہوں، اپنے قتل کی آسانی کو
اپنے ہی منہ کی، میرا دشمن جاں کھاے گا

نہ تیرے ظلم کی حد ، نہ میری برداشت تمام
ڈھا کے تو دیکھ لے، کتنے تو ستم ڈھایے گا

پانا جسموں کا ! تو پانا ہی نہیں ، کھونا ہے
مجھ کو پاکر بھی تو، مجھ کو نہ کبھی پاے گا

تیرے اخلاص کی بابت کبھی سوچا ہی نہ تھا
تو بھی اک روز میرے دل سے اتر جائے گا

بد دعا اسکی، سماعت میں میری پھر گونجی
ذیش ! چاہت نہ زمانے میں کبھی پاے گا

Urdu Love Poetry

 

You may also like...