Pakistani Sailaab: Urdu Article by Romaisa Hussain
Pakistani Sailaab: Urdu Article by Romaisa Hussain
پاکستان میں مون سون بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی تباہ كاریوں سے ملک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے جس سے سیلاب زدہ علاقوں میں تباہی کی خوفناک صورت حال ہے ۔ بدترین سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے ، لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ، پانی میں کھڑے گھر دلدل بن گئے ہیں ان سب میں دبی ہوئی زندگیاں فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں ،بہت سے علاقے صفحہِ بستی سے مٹ گئے ہیں اور بہت سے مزید خطرے میں ہیں ، ماؤں کے جگر کے ٹکڑے قاتل ریلوں کی نظر ہوئے جو باغیر نماز جنازہ کے گیلی مٹی کا کفن اوڑھ کر سو گئے ، شرم و حیا والی ماؤں ، بہنوں، بیٹیوں کی اوڑھنیاں پانی بہا کر لے گیا
سیلاب زدگان آسمان کی چادر اوڑھے مدد کے منتظر ہیں ، انکی آنکھیں آج بھی اس آس و امید میں ہیں کوئی تو انکے درد کو محسوس کر کے انکے درد کو سمجھے گا ۔ سیلاب زدگان کی صورت حال دیکھتے ہوئے حکومت وقت کو فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے سیلابی متاثرين کو ریلیف دینا چاہئے ۔ حکومت کو تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس مشکل وقت میں غریب عوام کو اول ترجیح دینی ہوگی کیونکہ یہ ہی وہ عوام ہے جو ووٹ دے کر آپ کو منتخب کرتی ہے اس امید کے ساتھ کے برے وقت میں حکومت عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی ۔