Nisaar Dil Bhi Karoon: Urdu Ghazal by Faiz Maher Aziz
Nisaar Dil Bhi Karoon: Urdu Ghazal by Faiz Maher Aziz [F.A Intermediate Part 2]
نثار دل بھی کروں ایک بار آ تو سہی
قدیمی نورِ خدا کرم تو فرما تو سہی
دلِ خراب کی ضد تھی وہ جلوا آراء ہوں
بلند آواز ہوئی نظر تو بنا تو سہی
تمھاری ذات سے منسوب بہاریں ہیں تمام
اجاڑ بستیِ دل ہے ،اسے بسا تو سہی
کہاں میں ہوں میرا شکوہ کہاں پہ جا پہنچا
ایسے مجرم کو تو، کوئی سزا سنا تو سہی
تیری ہے شان ، رحمت تو عالمین کے لئے
نکما ہوں میں مگر ہوں تیرا گدا تو سہی
لوگ کہتے ہیں کہ تعریف لکھو ان کی عزیزؔ
لکھوں تعریف تیری ،جلوہ تو دکھا تو سہی