Narazgi: Urdu Nazm by Syeda Aruj Fatima

” ناراضگی ”
شاعرہ : سیدہ عروج  فاطمہ

تمہاری ناراضگی نے
میرے دل کے آنگن کو
ویران کر ڈالا ہے
مجھے یوں لگتا ہے
کہ جیسے
کئی سالوں سے
میں نے
خوشی کو
نہیں دیکھا
اُداسی کی بیلیں
میری آنکھوں سے
لپٹ گئی ہیں
میرے چہار سو
دُکھ کی مضبوط
فصیلیں ہیں
میں اِن سے باہر
آنا چاہتی ہوں
پھر سے خوش
رہنا چاہتی ہوں

 

sad love ghazal

You may also like...