Naat Sharif by Hakim Muhammad Younis Qureshi
Naat Sharif by Hakim Muhammad Younis Qureshi [Qarshi]
نعت شریف
بے رحموں کے ناز اٹھانے والا شخص
پتھر کھا کے پھول لٹانے والا شخص
ہے کونین تصرف میں جس کے
جو کی سوکھی روٹی کھانے والا شخص
جس کے حسن سے جگمگ جگمگ سارا جگ
کالے حبشی گلے لگانے والا شخص
فرشی کہیں محمد صہ اس کو عرشی اسے کہیں احمد
پیارے پیارے نام دکھانے والا شخص
قرشی جیسے جانے کتنے ہیں بدبخت
سب کے لوگو بھاگ جگانے والا شخص
حکیم محمد یونس قریشی (قرشی)