Muhabbat: Article by Shahreen Khalid

Muhabbat: Article by Shahreen Khalid

کہنے کو محبت ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن جو اسکی گہرائ اور اصل معنی کو جان جائے اس کے لیے یہ دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ اگر تم محبت کا دعوہ کرتے ہو اور تمھیں تمھاری محبت جنونی بناتی ہے، خود غرض بناتی ہے، رشتوں کی پاسداری اور لحاظ نہیں سکھاتی, عزت کرنا نہیں سکھاتی, حدود پامال کرواتی ہے گمراه کرتی ہے، بے صبرا بناتی ہے. شک میں ڈالتی ہے، ناجائز قدم اٹھواتی ہے تو وہ سب کچھ ہوسکتی ہے

لیکن محبت نہیں ہوسکتی . کیونکہ . محبت صابر ہوتی ہے، ساکن ہوتی ہے، صدق ہوتی ہے، پاک ہوتی ہے صیح اور غلط کا فرق بتاتی ہے رشتوں کا احترام کرنا سکھاتی ہے عزت دینا سکھاتی ہے، معاف کرنا اور درگزر کرنا سکھاتی ہے محبت بے غرض ہونا سکھاتی ہے، راه راست پر لاتی ہے، ہمیں اپنی حدود کا پتا دیتی ہے … محبت تو یقین کے دھاگے سے بنی وہ پاک اور مضبوط ڈور ہے جو دعا کرنا سکھاتی ہے، محبت رحم دل ہوتی ہے… محبت سب سے بڑی سچائ ہوتی ہے کیونکہ محبت ہوتی نہیں ہے بلکہ ایک سچے غار دل پر وحی کی طرح اترتی ہے ..

. اور جب آپ کو لگے کہ آپ کسی شخص کہ لیے ایسے خالص جزبات رکھنے لگیں ہیں تو جان جاؤ.. تمھارے غار دل پر بھی محبت کی وحی کردی گئ ہے.  اگر محبت خالص اور صادق ہو تو یہ دنیا کا سب سے مظبوط اور محفوظ احساس ہے … اور جن کی محبت پاک اور یقین کے جزبہ پر پڑھوان . چڑھتی ہے تو الله ان کی محبت کو کامیابی کی منزل تک لانے کی ذمہ داری خود لیتا ہے  .

 

 

sunset ghazal

You may also like...