Meri Gurya Raani – Urdu Nazam by Qamar Hamid Mirza
نظم – میری گڑیا رانی – قمر حمید مرزا
میری بیٹی ‘ میری گڑیا رانی
پھولوں میں گم ہو جاتی ہے
نیند کی آغوش میں کسی شہزادی کی طرح
رات کو کہانی سن کر سو جاتی ہے
مجھ سے پوچھتی ہے، کہ بابا!
کیا سچ میں ہوتی ہے پری؟
ذرا بڑی ہو جائے تو بتاؤں گا
کہ بیٹی! آپ ہی تو ہو۔۔۔ پری