Mere Dil Ke Qareeb Kuch Munazir Hain: Urdu Poem by Kokab Ali

Mere Dil Ke Qareeb Kuch Munazir Hain: Urdu Poem by Kokab Ali

میرے دل کے قریب  کچھ مناظر ہیں

کہ جہاں

پتے اس موسم میں خوبصورت رنگ اوڑھ لیتے ہیں

 یخ ہوائیں بھی دروازوں پہ سر پٹختی ہے

 گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں

تو میرے دل کے تار بجنے لگتے ہیں

اور اس بار

جب میں برف باری کو

 اپنے گالوں پہ محسوس نہیں کر سکوں گی

یوں سال ہا سال گزر جائیں گے

 (افسوس سال ہا سال گزر جائیں گے )

مگر اس زمیں کا یہ رقصِ نغمگی

اپنی  پوری شدت کے ساتھ

 میرے دل میں ہمیشہ باقی رہے گا

(کوکب علی )

greg-shield-kAc0En1s1h8-unsplash

 

 

Photo by Greg Shield on Unsplash

You may also like...