Meray Dil Ka Yeh Shaiwa: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Meray Dil Ka Yeh Shaiwa: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

 

 

میرے دل کا یہ شیوہ ہے تمہاری آرزو کرنا

اور اک بیتاب بلبل کو گل کے روبرو کرنا

کبھی اپنا بنانا تو کبھی دل سے بھلا دینا

مجھے آتا نہیں ہے یوں وفا بے آبرو کرنا

چھلک کر آنکھ سے اشکوں کا اک دریا کی صورت میں

یہی تو غم کی صورت ہے کہ اشکوں کا لہو کرنا

کبھی بے تاب ہو جانا کبھی دل کو پکڑ لینا

کبھی مدہوش ہو کر سر تا پا اس کی آرزو کرنا

یہ دل اک کیمیائے درد ہے جس میں محبت ہے

مجیب!حسرت کے صحرا میں گلستاں چار سو کرنا

 

annie-spratt-love-unsplash

You may also like...