میرا اثاثہ : Mera Isaasa – Urdu Poem by Urooj Nisar
میرا اثاثہ
میرا اثاثہ کل ہیں
الفاظ یہ میرے
سمیٹیں کچھ اسطرح جہاں کو
کہ ہر ایک عکس نمایاں ہو
کہتے ہیں شاعری نام ہے تخیلات کا
مگرمیرے تخیلات ہیں زندگی
کہ ذات جو ڈوبی ہے پوری کی پوری
تو ابھرے یہ الفاظ ہیں
ہو سکے گا بھی کیا بیان ان سے
فقط زندگی و حقیقتیں