Main Tanha Phir Bhi Nahin: Urdu Nazm by Dr. Ayesha Ashraf

Main Tanha Phir Bhi Nahin: Urdu Nazm by Dr. Ayesha Ashraf

 

میں تنہا پھر بھی نہیں

مانا کہ کوچہء دلبری سے دربدر کیا گیا ہے میرا دل ہزار بار
شکست خوردہ دوستوں کی ہمراہی میں، میں تنہا پھر بھی نہیں

مطلوب ہے تیری ہم سفری، چاہے خواب و خیال میں ہی سہی
کہ تیری بے اعتنایا ں اپنی جگہ، یہ عاشق لاچار پھر بھی نہیں

وقت بھی مہربان ہے کہ گزر جاتا ہے، گزرہی جاۓ گا بہرحال
اسی لیے شب ہجرکے سوز کے باوجود،دل غمزدہ پھر بھی نہیں

شہنایاں،رعنایاں، لطف وشرارت سے بھرپورقہقہےاورسرگوشیاں
یہ نشترلاکھ نظراندازکروں لیکن سماعت سے بہرا پھر بھی نہیں

اے سنگ دل! تیری خوبصورت رفاقت سے تیری جدائی ہی بہتر
کہ اس کی ازیت گرچہ جان لیوا ہی سہی، بے وفا پھر بھی نہں

شمس و قمر، بلبل اور حسین نظاروں سے آشنائی کی قدر پوچھو
کہ ظرف میں ان کا اک مٹی کے پتلے سے مقابلہ پھر بھی نہیں

کچھ اور نہ سہی تومنظورغم لینے والوں کی صف میں شماراپنا
کہ بلاوجہ انا کی تسکین جیسے کاروبارکے طلبگار پھر بھی نہیں

عائشہ اشرف

Dr. Ayesha Ashraf is Assistant Professor of English at University of Jhang.

 

 

love-christopher-sardegna-unsplash

Photo by Christopher Sardegna on Unsplash

 

You may also like...