Lamhe Bhai bhi Qarar Nahin: Urdu Ghazal by Ahmad Zeeshan
لمحے بھر کا بھی قرار نہیں
زندگی میں کوئی غمگسار نہیں
درد ڈھانپے میرا وہ دیوار نہیں
ہاۓ! میرے پاس جو میرا یار نہیں
کیا واسطہ مجھے بدلتے سالوں سے
جب موت کے سوا کسی کا انتظار نہیں
میری وابستگی سے جلا نہ ہو
افسوس! زمانے میں ایسا دیار نہیں
اک وعدہ ۔۔۔ جو نبھانا ہے مجھے
ورنہ جینے پر مجھے بھی اصرار نہیں
کیا لکھنا نصیبوں کا حال ذی شاںٓ
خزاں غالب ہے، اُمید بہار نہیں