Kuch Khwaab Akhatay Dekhain: Nazm by Hasnain A Qadir

آزاد نظم : کچھ خواب اکھٹے دیکھیں گے : حسنین اے قادر 

مجھ کو نہ اپنے خواب سنا
مت یہ خرابات سنا
کیونکہ تیرے ان خوابوں میں 
میں کہیں پر بھی نہیں 
اور میرے خوابوں میں 
تو ہی تو بھرا ہوا 
نکل آ خرابات سے تو
دنیا کے فسادات سے تو 
پھر بیٹھ کر ہم کچھ سوچیں گے 
ایک شاندار محفل سجائیں گے 
دل کی باتیں ہونگی وہاں 
اس دنیا سے دور کہیں 
کچھ خواب اکھٹے دیکھیں گے 
کچھ خواب اکھٹے دیکھیں گے 
Family

You may also like...