Kissi Naam Ki Shanaasi Se: Urdu Nazm by Nabeela

Kissi Naam Ki Shanaasi Se: Urdu Nazm by Nabeela

کسی نام کی شناسائی سے
دربدر رسوائی سے
اک عارضہ لاحق ہے
اک سلسلہ اجتناب کا
سرمئی سا جو دیکھا تم نے
حلقہ سیاہ آنکھوں تلے
اک شب کی یہ کہانی نہیں
یہ قصہ، بے حساب کا
محبتوں کے دعوے سے
ہم تم کو عاق کرتے ہیں
دعا میں لکھ کے بددعا
ورثہ، ادراک کرتے ہیں
mohamed-nohassi-sadness-poem

You may also like...