Khusboo Ko Phool Se: Ghazal by Qamar Hameed
Khusboo Ko Phool Se: Ghazal by Qamar Hameed
غزل – قمر حمید مرزا
خوشبو کو پھول سے جدا دیکھو
یارو گلشن میں خدا دیکھو
ہر ہر نعمت کا اس کی شکر کرو
ہر نعمت کو اس کی عطا دیکھو
حاجت روا ہے وہ مشکل کشا ہے
ہاتھ اٹھاو کر کے دعا دیکھو
خالق ہے وہ دونوں جہاں کا مالک ہے
دو جہاں میں نہ کوئی اس کے سوا دیکھو
فانی دنیا سے نہ دل لگاؤ قمر
ہر عمل میں بس اُس کی رضا دیکھو