Khuda Ki Talaash: Urdu Article by Attya Aslam
Khuda Ki Talaash: Urdu Article by Attya Aslam
کیسے ممکن ہے کہ تم اُسکی تلاش میں نکلو اور وہ تمہیں نہ ملے
کیسے ممکن ہے کہ تم اُسکی مُحبت کی حسرت کرو اور وہ تمہیں اپنی محبت سے محروم کر دے
کیسے ممکن ہے کہ تمھارا رب اندھیرے میں روشنی کی کرن نہ پیدا کرے
جب کہ اُس نے ہر مُشکِل کے بعد آسانی کا وعدہ کیا ہے
ہر غم کے بعد خوشی کا وعدہ کیا ہے
ہر صبر کے بعد اجر کا وعدہ کیا ہے
تو کیسے ممکن ہے کہ اندھیرے کے بعد وہ روشنی نہ لائے
تمھارے غموں کے کو خوشیوں میں نہ بدلے
تمھاری تکلیفوں کو سکون میں نہ بدلے
کیسے ممکن ہے کہ وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے
جب کہ اُس نے قرآن کریم میں تم سے ستر ماؤں سے بڑھ کر مُحبت کا دعویٰ کیا ہے
پھر کیسے ممکن ہے کے وہ تمھارے درد سے غافل ہو جاۓ اور تم اُس کی رحمتوں سے مایوس جبکہ وہ سب سے بہترین انصاف کرنے والا ہے
از قلم: عطیہ اسلم