Khawaab: Nazm by Amber Inam

Khawaab: Urdu Nazm by Amber Inam

نظم

زمانے کے لرزتے ہاتھوں میں

خوابوں کی کوئی کتاب مت دینا

وہ بکھر جائے گی

وہ اُجڑ جائے گی

اُس میں ہیں خواب پاک دھرتی کے

محبت و امن کی فضاؤں کے

اُڑتی پھرتی فاختاؤں کے

پُرسکون جھیل جھرنوں کے

شرم و حیا کے لبادوں کے

کچھ اور لفظ ہیں اُس کتاب میں

دین و قوم کے حسیں نصاب میں

کوئی حرفِ ندامت

کسی ضمیر کو جھنجھوڑتا بھی نہیں

یہ اِحساس با خدا

میرے دامن کو چھوڑتا بھی نہیں

وہ زرتار کا بُنا آنچل

آج پاؤں کی دھول بَن بیٹھا

ظلمِ داستاں کو سہہ جانا

اب ہماری ہی بھول بَن بیٹھا

وہ پوشاک جو بے داغ تھی

اب لہو رنگ ہو گئی گویا

داستاں اُس پاک دھرتی کی

اب ختم ہو گئی گویا

بتلاؤ کس طرح سے کہہ دیں

زمانے کے لرزتے ہاتھوں میں

خوابوں کی کتاب دے ڈالو

یہ قیمتی نصاب دے ڈالو

امبر انعام

 

averie-woodard-Av_NirIguEc-unsplash

 

Photo by averie woodard on Unsplash

 

 

You may also like...