Khamshi Dil Ki Zabaan Hoti Hai: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Khamshi Dil Ki Zabaan Hoti Hai: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

خامشی دل کی زباں ہوتی ہے
کب یہ اشکوں سے نہاں ہوتی ہے
اہل دل اس کو وفا کہتے ہیں
وقف جب عمر رواں ہوتی ہے
دل یہ کتنے ہی قضا ہوتے ہیں
جب محبت کی اذاں ہوتی ہے
ایک صف محو دعا ہوتی ہے
دوسری گریہ کناں ہوتی ہے
چٹھیاں ساری راکھ ہوتی ہیں
وحشت ہجر گراں ہوتی ہے
یاں شب وصال دستیاب نہیں
جب محبت کی اذاں ہوتی ہے
پھر تقاضہ مجیب! نہ کرتا
اصل میں خلوت گراں ہوتی ہے

 

 

alone-photo-by-anthony-tran-unsplash

You may also like...