Khaas Faqiron Ke Astanany: Ghazal by Ahad Chaudhary
Khaas Faqiron Ke Astanany: Ghazal by Ahad Chaudhary [Inter I, GCU Lahore]
خاص فقیروں کے آستانوں میں ملتے ہیں
شہنشاؤں کے خاص دیوانوں میں ملتے ہیں
آپ سے لوگ خاص ہوتے ہیں، بہت خاص
آپ سے لوگ کہاں عام گھرانوں میں ملتے ہیں
حقیقت میں پا کے آپ کو، حیراں ہوں بہت
وگرنہ آپ سے لوگ تو افسانوں میں ملتے ہیں
میں بھی ملتا ہوں آپ سے اور ہم دیر تک ملتے ہیں
کبھی خوابوں میں اپنے، کبھی ارمانوں میں ملتے ہیں
میری تلاش آپ کے شایانِ شان کہاں جنابِ آدی؟
میرے سے لوگ سستے میخانوں میں ملتے ہیں
آدی