Kabhi Bigroon To: Urdu Ghazal by Ahad Chaudhary
Kabhi Bigron To: Urdu Ghazal by Ahad Chaudhary
کبھی بگڑوں تو خدا سے بھی گلہ کر جاتا ہوں
کبھی کسی کے کسی کہنے پر سدھر بھی جاتا ہوں
اک روز میں بھی چل بسوں گا اوروں کی طرح
اک روز تک جینے کے لیے کچھ کر بھی جاتا ہوں
خدا نے میرے بنائے ہیں کئی روپ کئی چہرے
کبھی اک خیال، کبھی، بن کر ستمگر بھی جاتا ہوں
کئیوں کا عیب ہوں، تو میں کئیوں کا غیب ہوں
کبھی بافکر رہتا ہوں، تو کبھی بے فکر بھی جاتا ہوں
میرے کئی نام ہیں آدی، میں کئیوں سے ہو جاتا ہوں
میں عشق ہوں کبھی کسی دل میں مر بھی جاتا ہوں
آدی