Kab Seekho Ge: Urdu Nazm by Qurat ul Ain Khan
Kab Seekho Ge: Urdu Nazm by Qurat ul Ain Khan
کب سیکھو گے؟ کب جانو گے؟
از قراۃالعین لغاری
اے میرے وطن کے دیوانو!
کب سیکھو گے؟ کب جانو گے؟
اک اور ”لیاقت“ مر جائے گا
تب سیکھو گے؟ تب جانو گے؟
جب دھرتی ماں پھر ٹوٹے گی
بنگال الگ ہو جائے گا
اور بھٹو جاں سے جائے گا
تب سیکھو گے؟ تب جانو گے؟
تم کس غفلت میں کھوئے ہو؟
کہ خضر رستہ دکھلائے گا؟
جب مہدی ملنے آئے گا
تب سیکھو گے؟ تب جانو گے؟
گر تم اُٹھ کر نہ بیٹھے تو
کوئی خضر نہ مہدی آئے گا
خوں کا دریا بہہ جائے گا
تب سیکھو گے؟ تب جانو گے؟
اے گوشہ نشینو! اُٹھ بیٹھو!
دھرتی کی ذرا آواز سنو!
جب دھرتی پہ جاں وارو گے
تب سیکھو گے! تب جانو گے!