Jawani: Urdu Nazm by Shams Raja
Jawani: Urdu Nazm by Shams Raja
خدا نے گر جوانی دی جوانی کو سنبھالو تم
عبادت میں اچھائی میں جوانی کو مٹا لو تم
یہ رنگینی بہاریں سب، سبھی جلوے پرائے ہیں
سرشت اپنی بدل ڈالو بہشت اپنی بنا لو تم
عبادت میں نمازوں میں سکونِ دل ہی پاؤ گے
چلو جا کے مساجد میں کبھی یہ آزما لو تم
بزرگوں کا کہا مانو انہیں نرمی سے پیش آؤ
یہ شمعیں نہ بجھاؤ یوں اِنہیں گھر میں جلا لو تم
یہ فانی زندگی ناسؔق یہاں ہے کب تلک رہنا
مسلمانو سنبھل جاؤ خدا سے لو لگا لو تم