Increasing Problem of Porn viewing in Pakistan: Urdu Article by Romaisa Hussain
نٹرنیٹ دورِ جدید کی ایک بہت ہی مفید اور بہترین ایجاد ہے جس کے ذریعے ہم جو بھی معلومات حاصل کرنا چاہئے وہ سیکنڈز میں حاصل کر لیتے ہیں جہاں اسکے بے شمار فائدے ہیں تو وہاں اس کے کچھ حد تک نقصانات بھی ہیں جیسا کہ ہر طرح کا مواد ہمیں باآسانی انٹرنیٹ پر مل جاتا ہے جسکا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے وطنِ عزیز کی نوجوان نسل خود کو تاریخیوں میں دھکیل رہی ہے وطنِ عزیز کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے بد قسمتی سے اس وقت وطنِ عزیز سب سے زیادہ پورن فلمیں (فحش سیکس ) دیکھنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے
یہ ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکا ہے جس میں نوجوانوں کی اکثریت شکار ہوتی چلی جارہی ہے جیسا کہ فحش مواد دیکھنے سے معاشرے میں بہت سی برائیاں جنم لیتی ہیں جس میں دماغ کا کینسر ، بے اولاد افراد کا بڑھ جانا ، طلاق کی شرح میں اضافہ ، مثبت سوچ کا ختم ہونا ، ڈپریشن ، اضطرابی بیماری اور کم عمری میں بالغ ہونا شامل ہیں