Ik Soorat Khayal: Urdu Ghazal by Qamar Hameed
قمر حمید مرزا – غزل
اِک خیال صورتِ فولاد آیا ہے
کہ لمحہ موجود ہی اصل سرمایہ ہے
غم بھی دیکھے ہیں بہت زندگی میں
خوشیوں کو بھی ہم نے آزمایا ہے
پس دیوار جو دیکھا تو دل بھر آیا
سرِ دیوار تو سبھی کچھ بھا یا ہے
کوئی اپنا نہیں ہے ایک کے سوا
اور وہ فقط اپنا ہی سایہ ہے
دنیا کی حقیقت، بس اتنی سی ہے قمر
جس چیز کو چھوا ، سب مائع ہے
Qamar Hameed