Ho Gain Sache Jo Kahte Hain: Urdu Ghazal by Numan Ijaz

Ho Gain Sache Jo Kahte Hain: Urdu Ghazal by Numan Ijaz

 

 

ہوں گے سچے جو کہتے ہیں، تجھ جیسی زندگی گزاری ہے
مگر کرتے ہو وار پیٹھ پیچھے، یہ سچائی تمہاری ہے

اب نہ اُلجھو ہم سے، کہیں اپنا ضبط نہ کھو بیٹھیں
کہیں نہ لکھ کر دے دیں، جو جو بیماری تمہاری ہے

جو اپنے لیے نہ کر سکے،اُسکے دعوے نہ اب کرو
اب ہم پر ہی چھوڑ دو، اب باری ہماری ہے

اب لگے جو آگ جنگل میں اسے دور سے ہی دیکھنا
خود نہ جل جانا اُس سے، جو جلائی اک چنگاری ہے

جنگ نہ کرو مسلط اب، یہ مہنگی لڑائی ہے
بُرے سے بُرا تم بھی سوچ لینا ، میری ساری تیاری ہے

نعمانؔ اعجاز

 

Urdu Ghazal

 

You may also like...