Harr Shab: Urdu Nazm by Asma Tariq

Harr Shab: Urdu Nazm by Asma Tariq

ہر شب
آفتاب ڈھلتے ہی
ماضی کی کھڑکی کھولے
ہجر کی سیج سجائے
میرے دل کے سارے پتلے
تاروں کی چادر اوڑھے
غم کی پائل پہنے
تیری یاد روبرو رکھے
اس قدر ناچتے ہیں
کہ ان کی اس آہ و پکار میں
میرے زخم کئی بار
ادھیڑے جاتے ہیں
لہو بہتا رہتا ہے
درد کی ٹیسیں ہر رات
میرے وجود کو
اس آگ میں دہکاتی ہیں
اور میں گونگا بہرہ بنے چپ چاپ
یہ منظر دیکھتا رہتا ہوں
کبھی جو تھک کر چلاوں
تو تیری یاد کے آسیب
مجھے جکڑ لیتے ہیں
اور میں اپنا شکستہ وجود لیے
بے بسی سمیٹے
اس آس میں جلتا رہتا ہوں
کہ کبھی تو یہ رات تھمے گی

اسماء طارق – گجرات

Asma Tariq - Ravi Magazine

 

Reproduced with permission of author. Asma Tariq’s contributions may also be published on other online papers. 

You may also like...