Guzray Wafaa Kartay: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
Guzray Wafaa Kartay: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
غزل
گزرے وفا کرتے ہوئے ہر وہ پل زندگی ہے
جو دل گنگنائے یاد میں،وہ غزل زندگی ہے
جانے کتنے ہی دن بیتے ہجر یاراں میں
گزرے دعا کرتے ہوئے،وہ سحر زندگی ہے
یہ خدا جانے حالت دل کیسی رہی سر شام
کچھ ایسا لگا کہ گزری دار پر زندگی ہے
یہ ہے آزاد سخن دل کے نام لکھی ائے مجیب!
ایسا لگتا ہے کہ اپنی سخن ور زندگی ہے۔
از قلم:محمد مجیب الرحمٰن انجم